Nahjul Balagha Urdu Unicode نہج البلاغہ اردو

نہج البلاغہ كلمہ قصار نمبر 103

آپؑ کے جسم پر ایک بوسیدہ اور پیوند دار جامہ دیکھا گیا تو آپ ؑسے اس کے بارے میں کہاگیا۔آپ ؑنے فرمایا !اس سے دل متواضع اور نفس رام ہوتا ہے اور مومن اس کی تاسی کرتے ہیں ۔دنیا اورآخرت آپس میں دو ناساز گار دشمن اور دو جدا  جدا  راستے ہیں ۔ چنانچہ جو دنیا کو چاہے گا اور اس سے دل لگائے گا ۔وہ دونوں بمنزلہ مشرق و مغرب کے ہیں اور ان دونوں سمتوں کے درمیان چلنے والا جب بھی ایک سے قریب ہوگا تو دوسرے سے دور ہوناپڑے گا ۔پھر ان دونوں کا رشتہ ایسا ہی ہے جیسا دو سمتوں کاہوتا ہے ۔