Nahjul Balagha Urdu Unicode نہج البلاغہ اردو

نہج البلاغہ كلمہ قصار نمبر 235

آپ علیہ السّلام سے عرض کیاگیا کہ عقلمند کے اوصاف بیان کیجئے۔فرمایا!عقلمند وہ ہے جو ہر چیز کو اس کے موقع و محل پر رکھے۔پھر آپؑ سے کہا گیا کہ جاہل کا وصف بتایئے تو فرمایا میں بیان کر چکا۔

سید رضی ؒفرماتے ہیں کہ مقصد یہ ہے کہ جاہل وہ ہے جو کسی چیز کو اس کے موقع و محل پر نہ رکھے۔گویا حضرتؑ کا اسے نہ بیان کر نا ہی بیان کرنا ہے۔کیونکہ اس کے اوصاف عقلمند کے اوصاف کے برعکس ہیں۔