Nahjul Balagha Urdu Unicode نہج البلاغہ اردو

نہج البلاغہ كلمہ قصار نمبر 390

مومن کے اوقات تین ساعتوں پر منقسم ہوتے ہیں ایک وہ کہ جس میں اپنے پروردگا ر سے رازو نیاز کی باتیں کرتا ہے

اور ایک وہ جس میں اپنے معاش کا سروسامان کرتا ہے

اور وہ کہ جس میں حلال و پاکیزہ لذتوں میں اپنے نفس کو آزاد چھوڑ دیتا ہے۔

عقلمند آدمی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ گھر سے دور ہو ‘

مگر تین چیزوں کے لیے

معاش کے بندوبست کے لیے

یا امر آخرت کی طرف قدم اٹھانے کے لیے

یا ایسی لذت اندوزی کے لیے کہ جو حرام نہ ہو۔