Nahjul Balagha Urdu Unicode نہج البلاغہ اردو

نہج البلاغہ کلمہ قصار نمبر 5

عقلمند کا سینہ اس کے بھیدوں کا مخزن ہوتا ہے اور کشادہ روئی محبت و دوستی کا پھندا ہے اور تحمل و بردباری عیبوں کا مدفن ہے (یا اس فقرہ کے بجائے حضرتؑ نے یہ فرمایا کہ) صلح و صفائی عیبوں کو ڈھانپنے کا ذریعہ ہے