Nahjul Balagha Urdu Unicode نہج البلاغہ اردو

نہج البلاغہ كلمہ قصار نمبر 89

جس نے اپنے اور اللہ کے مابین معاملات کو ٹھیک رکھا ٬تو اللہ اس کے اور لوگوں کے معاملات سلجھائے رکھے گا اور جس نے اپنی آخرت کو سنوار لیا ۔تو خدا اس کی دنیا بھی سنوار دے گا اور جو خود کو وعظ و پند کرلے ٬تو اللہ کی طرف سے اس کی حفاظت ہوتی رہے گی۔