Nahjul Balagha Urdu Unicode نہج البلاغہ اردو

نہج البلاغہ كلمہ قصار نمبر 66

مطلب کا ہاتھ سے چلا جانا نااہل کے آگے ہاتھ پھیلانے سے آسان ہے۔

(نااہل کے سامنے حاجت پیش کرنے سے جو شرمندگی حاصل ہوتی ہے اوہ محرومی کے اندوہ سے کہیں زیادہ روحانی اذیت کا باعث ہوتی ہے۔ اس لیے مقصدسے محرومی کو برداشت کیا جا سکتا ہے  مگر ایک دنی و فرومایہ کی زیرباری ناقابل برداشت ہوتی ہے چنانچہ ہر باحمیت انسان نااہل کے ممنون ِ احسان ہونے سے اپنی حرمانِ نصیبی کو ترجیح دے گا اور کسی پست ودنی کے آگے دستِ سوال دراز کرنا گوارا نہ کرے گا۔